لندن(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان کا کہنا ہے صدر ٹونی بلئیر اگر چاہتے تو عراق پر امریکی حملے کو روک سکتے تھے۔
لندن میں ایک جریدے کو دئیے گئے انٹریو میں کوفی عنان کا کہنا تھا کہ ٹونی بلئیر کے سابق امریکی صدر بش کے ساتھ خصوصی تعلقات تھے اور وہ ایک دوسرے کی آرا کا بہت احترام کرتے تھے۔کوفی عنان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ٹونی بلئیر صدر بش کو اتنا ہی کہہ دیتے کہ وہ اس جنگ میں امریکا کے ساتھ نہیں ہوں گے ،،تو پھر بھی حملے کا خطرہ ٹل سکتا تھا اور یہ جنگ کبھی نہ چھڑتی اس جنگ کی وجہ سے تقریبا ایک لاکھ شہری موت کی آغوش میں چلے گئے۔