لندن: پارلیمنٹ میں روپرٹ مردوک پر حملہ

RUPERT MURDOC

RUPERT MURDOC

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں پیشی کے دوران اخباری مالک روپرٹ مردوک پر حملہ، ایک شخص نے فوم کی پلیٹ مردوک کے سر پر دے ماری، ایوان نمائندگان کی کارروائی ملتوی کرنا پڑگئی۔
ٹیلیفون ہیکنگ اسکینڈل میں برطانوی دارالعوام میں تفتیش کے دوران روپرٹ سوالوں کے جواب دے رہے تھے کہ قریب بیٹھے ایک شخص نے حملہ کردیا۔ ساتھ بیٹھے لوگوں نے شخص کو روک لیا۔ تاہم روپرٹ کی اہلیہ نے حملہ آور کو تپڑ دے مارا۔
روپرٹ پر حملے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو کچھ دیر کیلئے پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔ تاہم مسئلے کو حل کرنے کے بعد کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔تفتیش کے دوران روپرٹ نے اسکینڈل میں ملوث ہونے سے صاف انکار کیا جبکہ ان کے بیٹے نیوز آف ورلڈ اخبار کے چیف ایگزیکیوٹو جیمز مردوک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی۔