لندن (جیوڈیسک) لندن میں ملکہ الزبتھ دوئم کی تاجپوشی کیلئے پرنس چارلس اور شہزادی اینی کے پہنے لباس نمائش کیلئے پیش کر دیئے گئے۔
لندن میں نمائش کے لئے شہزادہ چارلس اور شہزادی اینی کے وہ لباس پیش کئے گئے ہیں جو انھوں نے دو جون انیس سو تریپن میں ملکہ الزبتھ دوئم کی تاجپوشی پر پہنے تھے۔ اس نمائش کا اہتمام تاج پوشی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر کیا گیا۔
ملکہ الزابتھ نے چھ فروری انیس سو باون کو برطانوی اقتدار سنبھالا لیکن روایتی طور پر تاج پوشی کی تقریب اٹھارہ ماہ بعد کی گئی۔