لندن (جیوڈیسک) برطانوی امیگریشن حکام نے وسطی لندن کے علاقے ماری لیبون میں ہوٹل پر چھاپہ مار کر سات پاکستانیوں سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم تھے اور وسطی لندن میں واقع “لاہور” ہوٹل میں کام کرتے تھے۔ ان افراد میں تین افغانی اور ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔
گرفتار افراد کو ایئرپورٹ کے نزدیک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں ان افراد کو ایف آئی اے اپنی تحویل میں لے لے گی۔ حکام نے گرفتار ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم ان کی عمریں تئیس سے چونتیس سال کے درمیان ہیں۔