لندن پیرالمپکس(جیوڈیسک)لندن پیرالمپکس کے دوران ایک پاکستانی انجری کا شکار ہو گیا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں حیدر علی پانچ ستمبر تک ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ لندن میں جاری پیرالمپکس کے ایتھلیٹک ایونٹ میں دو پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔
پٹھوں کے کھچا کے باعث لانگ جمپ اور سو میٹر ریس ایونٹ میں سابق سلور میڈلسٹ حیدرعلی کی شرکت مشکوک ہے۔ یہ مقابلے پانچ ستمبر کو ہوں گے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج جاری ہے اور حیدر علی پانچ ستمبر تک ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ حیدر علی نے کہا کہ وہ اب صرف لانگ جمپ پر فوکس کر رہے ہیں۔ پیرالمپکس میں دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ نعیم مسیح 1500 میٹر ریس میں آج حصہ لیں گے ۔