لندن : کریڈٹ کارڈز پر اضافی سرچارجز ختم ہونے کا امکان

Credit card

Credit card

برطانوی حکومت کے ایک منصوبے کے تحت صارفین کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر اضافی سرچارجز کی ادائیگی سے چھٹکارا ملنے کا امکان ہے۔

اس منصوبے کے تحت کمپنیوں کو پروسیسنگ اور ٹرانزیکشن کے نام پر اضافی فیس وصولی کے ذریعہ منافع کمانے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ فار بزنس انو ویشن اینڈ سکلز کا کہنا ہے کہ صارفین کے ساتھ ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو صارفین کو کم شفاف طریقوں سے راغب کرنے والی کمپنیوں کے ہاتھوں نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

صارفین سے متعلق امور کے وزیر نارمن لیمب نے کہا کہ عام طورپر یہ چیز بہت ہی مایوس کن ہوتی ہے جب آن لائن کسی چیز کی خریداری یا سروس کے حصول کے بعد ادائیگی کے وقت یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ چیز سرچارج کی ادائیگی کی وجہ سے بہت مہنگی پڑگئی۔ ان تجاویز کے تحت کمپنیوں کو اضافی سرچارج شامل کرنے سے روک دیا جائے گا اور صارفین کو واضح اورزیادہ شفاف طور پر یہ دیکھنے اور سمجھنے کا موقع دیا جائے گا کہ وہ کیا ادا کر رہے ہیں۔