لندن (جیوڈیسک) لندن میں زیر زمین ٹرین سروس کو ڈیڑھ سو سال مکمل ہوگئے، ریلوے سسٹم کی ایک سو پچاسویں سالگرہ پر کوئلے سے ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ دنیا میں سب سے پہلی زیر زمین ٹرین اٹھارہ سو تریسٹھ میں لندن میں چلائی گئی۔ ٹرین کی رفتار تیز کرنے کے لیے اس کا ٹریک زیر زمین سرنگوں اور خندقوں سے گزارا گیا۔
یہ ٹریک جدید حالت میں آج بھی لندن میں موجود ہے جس پر ہر سال ایک ارب افراد سفر کرتے ہیں۔ ریلوے سروس کے ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے پر تین دن کے لیے بھاپ سے ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد خصوصی طور پر زیر زمین ریلوے میں سفرکر رہی ہے۔