لندن ہائیکورٹ میں ٹریول ایجنٹس کے حق میں پی آئی اے کیخلاف فیصلہ

PIA

PIA

لندن(جیوڈیسک)لندن ہائیکورٹ نے پی آئی اے کیخلاف فیصلے سناتے ہوئے ٹریول ایجنٹوں کو پینتیس ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

لندن ہائیکورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی آئی ایکاموقف غلط ہے اور پی آئی اے کو ڈھائی لاکھ پونڈ پاکستانی ٹریول ایجنٹس کو دینا ہوں گے۔ پی آئی اے نیفیو ل سر چارج کی مد میں 2000 سے 2005 تک ٹریول ایجنٹس کو کمیشن دیا۔ 2006 کیبعد پی آئی اے نیٹریول ایجنٹس کو کمیشن دینا بند کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ فیول سر چارج گورنمنٹ ٹیکس نہیں، ٹریول ایجنٹس کاموقف درست ہے۔

پی آئی اے کا کہنا تھا تھا فیول سرچارج گورنمنٹ ٹیکس ہے، اس لئے کمیشن نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے پی آئی اے کو حکم دیا ہے کہ 21 دن کے اندر ٹریول ایجنٹس کو 35 ہزارپونڈ ادا کرے۔