لندن (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے لندن کے مضافات میں واقع ہارلو ٹاؤن میں آتشزدگی کے واقعے میں جان بحق پاکستانی خاندان کے چھ افراد کی تدفین کردی گئی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکتر عبدالشکور عثمانی کے گھر پیر کو علی الصبح آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شکور کی بیوی ڈاکٹر صبا عثمانی اور انکے چار بچے موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ انکے ایک اور بیٹا تین روز بعد ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جنازے اور تدفین کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔جنازے اور تدفین کے موقع پر پولیس، کونسلرز، ایم پی سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔