لندن(جیوڈیسک) برطانیہ میں جنوری سے 8 لاکھ سے زیادہ بے روزگار افراد کو بس میں مفت سفری سہولتیں حاصل ہوں گی تاکہ انہیں روزگار کی تلاش میں مدد مل سکے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ایسے تمام افراد جو تین ماہ سے لے کر ایک سال سے بے روزگار ہیں وہ مفت سفر کے اہل ہوں گے۔ یہ سہولت ٹرانسپورٹ اداروں کے اتحاد کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کے لئے انہیں جاب سینٹر پلس ٹریول ڈسکاؤنٹ کارڈ اپنے پاس رکھنا ہوگا۔