تیمرگرہ: لوئر دیر کی تحصیل میدان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما اور ضلعی چیئرمین عشر و زکو کمیٹی شیرخان شہید اور ان کے 4 ساتھی زخمی ہو گئے۔ منگل کو اے این پی کے ضلعی رہنما ضلعی ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ سے تقریبا 25 کلومیٹر دور شمال میں اپنے گاں بانڈئی سے کمبڑ آ رہے تھے کہ مقامی دینی مدرسے کے قریب ان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کا زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں شیر خان شہید جبکہ ان کے چار ساتھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں رفیع اللہ، پولیس گارڈ شاہد اور ڈرائیور نثار شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لال قلعہ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔ شیر خان چند برس قبل ضلع مردان کے گاں ہاتھیان سے اپنے آبائی علاقے بانڈئی واپس آ گئے تھے اور ان کا شمار عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماں میں کیا جاتا تھا وہ علاقے کی بااثر شخصیات میں شامل تھے ۔ واضح رہے کہ میدان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کو عسکریت پسندوں سے محفوظ بنا دیا تھا۔