لوئر کرم میں فائرنگ، سات افراد ہلاک، ایک زخمی

kurram agency

kurram agency

لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سات افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ لوئر کرم کے علاقہ مخی زئی میں بعض نامعلوم مسلح افراد نے سواریوں کی ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا زخمی کو پاڑہ کنار اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گاڑی مخی زئی سے پارہ چنار جارہی تھی۔