لورالائی : کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 مزدور جاں بحق

Loralai Coal

Loralai Coal

لورالائی (جیوڈیسک) لورا لائی میں کوئلہ کی ایک کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 مزدور جاں بحق اور دو بیہوش ہوگئے۔ دکی میں واقع ناصر کول کمپنی کی کان میں 10 مزودر کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھرنا شروع ہو گئی جسکے باعث 8 کان کن جاں بحق اور دو بہوش ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر کان کنوں کے ساتھیوں نے انہیں نکالا۔ بیہوش ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ سے ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد میتیں انکے آبائی علاقے کو روانہ کر دی جائیں گی۔