لوریس اسپورٹس ایوارڈ دوہزارگیارہ ٹینس اسٹار نوواک یوکووچ اور کینیا کی ویوین چیریوٹ نے حاصل کرلیا۔یوکووچ بے مثال کارکردگی کی بنیاد پر اسپورٹس مین آف دی ایئر اور ویوین چیریوٹ اسپورٹس ویمن آف دی ایئر قرار پائیں۔ کھیلوں میں آسکر کا مقام رکھنے والے لوریس ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔مینز ایوارڈ ونر سربین اسٹار نوواک یوکووچ نے تین گرینڈسلیم جیتے اور رافیل نڈال کی جگہ ورلڈ نمبر ون بن گئے۔ کینیا کی اسپرنٹر ویوین چیریوٹ نے ورلڈچیمپئن شپ میں پانچ ہزار اور دس ہزار میٹر گولڈ میڈل حاصل کئے۔چیمپئنز لیگ اوراسپینش لیگ کی فاتح بارسلونا فٹبال ٹیم سال کی بہترین ٹیم قرار پائی۔ایکشن اسپورٹس کا ایوارڈ امریکا کی کیلی سلیٹر کو دیا گیا۔کیلی نے چوتھی مرتبہ ایوارڈ حاصل کیا۔