لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف ہر کارکن باغی ہے،جاوید ہاشمی

javed hashmi

javed hashmi

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت لوٹ مار اور کرپشن کا نظام چل رہا ہے اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن باغی ہے۔
ملتان سے لاہورجاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ساہیوال میں رکے جہاں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نوجوان ملک میں نیا نظام انقلاب کی صور ت میں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں انصاف اور خوشحالی کا نظام لائے گی۔ اس سے قبل کارکنوں نے جاوید ہاشمی کا پرتپاک استقبال کیا۔ کارکنوں کا اصرار تھاکہ وہ تیاراسٹیج سے خطاب کریں انہوں نے اپنی گاڑی میں خطاب کیا تو کارکنوں نے شدیداحتجاج بھی کیاگیا۔اور جاوید ہاشمی کی گاڑی کے سامنے لیٹ کر اپنا احتجاج ریکارڈ بھی کرایا۔