لوڈ شیڈنگ، پارلیمنٹ کے باہر ن لیگ کا احتجاج

khawaja

khawaja

مسلم لیگ ن نے ملک بالخصوص پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں شریک اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی ملک کے حالات کی اصلاح میں ناکام ہوچکے ہیں لہذا وہ مستعفی ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کو اب ایک لمحہ بھی دینے کو تیار نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا کہ صدر مملکت کو سوائے سیاسی جوڑ توڑ کے کوئی اور کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھتہ خوروں اور لٹیروں کے ساتھ مل کر سیاست کر رہی ہے۔