لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے، توانائی بحران کے باعث معیشت سمیت سبھی شعبے متاثر ہوئے ہیں، تاہم حکومت لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب سے جنرل الیکٹرک مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور ترکی کے صدر نبیل حبائب کی سربراہی میں وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل الیکٹرک نے توانائی کے شعبے میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

انہوں نے وفد سے کہا کہ جنرل الیکٹرک قابل عمل منصوبوں کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرے۔ نبیل حبائب نے کہا کہ وہ توانائی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔