لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار وفاق نہیں پنجاب ہے۔ کھوسہ

latif khosa

latif khosa

گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وفاق نہیں پنجاب ہے۔ جو وزیراعلی اپنے گھریلو معاملات درست نہیں کرسکتا وہ صوبہ کیسے چلائے گا ۔
لاہور میں قالینوں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ نے کہا کہ عائشہ احد ملک نے بیان دیا ہے کہ میاں برادران چھ چھ ماہ کی شادیاں کرتے ہیں، شہباز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے گھریلو معاملات خود درست کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے وہ اپنے وسائل خود پیدا کریں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی توڑنے سے سینیٹ کے انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے، البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ ضمنی انتخابات میں نواز لیگ موجودہ سیٹوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔