لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کے دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے:عوامی حلقے
Posted on May 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں : لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کے دعوے کھوکھلے نعرے اور بھڑھکیں ہی ثابت ہوئے ، تاحال لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آ سکی لوگ آج بھی تین تین گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کے عذاب سے دو چار ہیں ، کاروباروں کی رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی ، کاروبار تباہ ہو گئے ، دکاندار مقروض ہو گئے ، گھروں میں فاقے چھا گئے ، کاروباری حضرات کے بیوی بچے حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں ، بجلی کی بندش سے ہر خاص و عام متاثر ہو رہا ہے ، گھریلو زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے ، سب سے بڑھکر یہ کہ موجودہ حکمرانوں کے عبادت گزاروں اور غازیوں کی نمازوں اور عبادت میں بھی مداخلت شروع کر دی ہے ، نمازوں کے اوقات میں بجلی بند ہوتی ہے ، پانی نہیں ہوتا ، وضو نہ کرسکنے کی وجہ سے لوگوں کی عبادت نہیں ہو رہی اور نہ ہی نماز ی وقت پر نمازیں ادا کر رہے ہیں ، عوامی سماجی مذہبی اور کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ یہ حالات عذاب الٰہی ہیں ، جو کہ موجودہ حکمرانوں کی غلطیوں اور گناہوں کی بدولت پوری قوم کو بھگتنا پڑ ھ رہا ہے ، ان حلقوں نے فوری طور پر حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔