پنجاب : (جیو ڈیسک) شہباز شریف نے صوبے میں دو چھٹیوں کی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہے کہ پہلے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ یکساں کی جائے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ توانائی کی جانب سے بھیجی گئی ہفتہ واردو چھٹیوں کی سمری کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتراض لگا کر وآپس کر دیا ہے۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ جب تک یکساں لوڈ شیڈنگ کا معاملہ حل نہیں ہوتا دو چھٹیوں سمیت کسی بھی معاملے پر بات نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہے کہ پنجاب کی صنعتیں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سسکیاں لے رہی ہیں اگر دو چھٹیوں کے ذریعے بجلی بچانا مقصود ہے تو پہلے صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔