لو آ گئے لو آ گئے سرکار آ گئے
Posted on February 1, 2012 By Geo Urdu آپکی شاعری
لو آگئے لو آگئے سر کار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ گئے
بگڑی بنانے سید ِابرار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ گئے
آنکھیں تھیں بند اور مقدر چمک اٹھا
آنکھوں میں دو جہان کے سردار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ گئے
دیکھا جسے تو ہو گیا اللہ کا یقیں
قدرت کا لے کے آپ وہ شاہکار آگئے
دائی حلیمہ تو نے پایا ہے وہ مقام
جھولے میں تیرے نبیوں کے سردار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ گئے
جس نے کیا ہے آن میں ظلمت گری کو دور
سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کرم سے وہ انوار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ گئے
مکے کے ریگزارو پہ بھی چھا گئی بہار
دامن میں لے کے اپنے وہ گُلزار آگئے
دیکھا رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کفار کہہ اٹھے
صادق امین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صاحبِ کردار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ گئے
کونین کی فضاوں میں اِک نور چھا گیا
دنیا میں غم کے ماروں کے غمخوار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آ گئے
میری نگاہِ شوق بھی سجدے میں گر گئی جب سامنے وہ گنبد و مینار آگئے
میں نے کیا جو ورد درود و سلام کا
جلوہ دکھانے احمدِ مختار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگئے
اعظم نے جب حضور کو دیکھا بروز ِ حشر اِس کے لبوں پہ نعت کے اشعار آگئے
کلام: محمد اعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com: