اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ 3 سال کے دوران بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز بینزسمیت دیگر پرتعیش گاڑیوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے 3 سال کے دوران 50، 50 اور اسے بھی زائد بی ایم ڈبلیو و مرسیڈیز بینز اور لینڈ کروزر و پجیرو سمیت دیگر پر تعیش گاڑیوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے بارے میں تمام تفصیلات اور ثبوتوں پر مبنی معلومات پر مشتمل سی ڈیز ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو بھجوادی ہیں اور جن لوگوں کی طرف سے ٹیکس چوری کی گئی ہے انہیں نوٹس بھی جاری کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی طرف سے 3 سال کے دوران لگژری گاڑیوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنیوالوں ٕ کے خلاف 2 مراحل میں کارروائی کی جائے گی۔