لیاری : (جیو دیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ لیاری میں آپریشن عوام کی سہولت کے لیے روکا گیا ہے، چند جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے عوام کو مشکلات میں نہیں ڈال سکتے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لیاری میں معمولات زندگی بحال پر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کو دئیے جانے والے پیغامات افسوسناک ہیں۔
نواز شریف قومی مفاد کے خلاف اپنی سیاست بند کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کالعدم لشکر جھنگوی کی پشت پناہی کے بعد نواز شریف اب لیاری میں بھی جرائم پیشہ افراد کے حمایت کرنا چاہتے ہیں۔