حیدرآباد: (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ لیاری میں پولیس اور معصوم شہریوں پر راکٹ برسائے جا رہے ہیں، لیاری آپریشن کو سیاسی نہ بنایا جائے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے خواہ ان کا تعلق کسی بھی شہریا صوبے سے ہو، لیاری میں منشیات فروش، بھتہ مافیا اور اغواء برائے تاوان میں ملوث عناصر موجود ہیں جن کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے عوامی فلاح کے لئے بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے مثبت قانونی مسودہ تیارکرلیا ہے جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔