کراچی کے علاقے لیاری سے پولیس نے دو روز قبل اغوا کئے گئے دو نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق جواد اور شیراز کو صدر کے علاقے میں جیولرز کی دکان سے آٹھ افراد نے اسلحے کے زور پر اغواکیا اور رہائی کے لئے تیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ایک ملزم عبدالباسط کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر لیاری کیعلاقے کلاکوٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد دونوں مغویوں کو بازیاب کرالیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔