لیبیا کے سابق رہنما کرنل قذافی کے حامیوں نے بڑے شہر بنی ولید پر قبضہ کرلیا، طرابلس کی جانب پیش قدمی کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے دارالحکومت کی حفاظت کیلئے شہر میں چیک پوسٹ قائم کرلیں ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بنی ولید شہر میں قذافی کے حامی اور طاقتور قبیلے ورفلاح کے جنگجوں نے سرکاری حامیوں پر حملہ کردیا۔ جس کے بعد کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی اور بالاخر شہر پر قبضہ کرکے اپنے سبز پرچم لہرا دیا۔ ادھر حکومت نے دارالحکومت طرابلس میں چیک پوسٹیں قائم کرکے سرکاری حامی مسلح گروہوں کو تعینات کردیا ہے۔ خدشہ ہے کہ طاقت ور قبیلہ بنی ولید کے بعد دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کرسکتا ہے۔