لیبیا میں عبوری حکومت کی فوج نے سابق صدر معمر قذافی کے آبائی شہر سرت پر بڑا حملہ کیا تاہم قذافی کی وفادار فوج کی جانب سے سخت مذاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ عبوری حکومت کی حمایت یافتہ فوج نے سرت پر ایک سو فوجی ٹرکوں کے ساتھ حملہ کیا، ان ٹرکوں پر بھاری اسلحہ نصب تھا۔باغی فوج نے سرت کے مرکزی علاقے پر حملہ کیا تاہم سابق صدر قذافی کی حامی فوج نے ڈٹ کر باغی افواج کا مقابلہ کیا اور اسے پسپا کر دیا۔ سرت کی گلیوں میں باغیوں اور سابق صدر کی حامی فوجوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔باغی فوج نے دعوی کیا ہے کہ جلد سرت شہر ان کے کنٹرول میں آ جائے گا۔