طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں تارکین وطن کے حراستی مرکز میں باغیوں کے فضائی حملے میں 40 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
طرابلس کے نواحی علاقے میں تارکین وطن کو ایک مرکز میں رکھا گیا تھا جسے باغیوں نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں زیادہ تر افریقی شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق حملہ خود ساختہ لیبیائی نیشنل آرمی نے کیا، مرکز میں غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کو قید رکھا گیا تھا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔