لیبیا کی عبوری حکومت کی فورسز اور سابق لیڈر معمر قذافی کے وفادار جنگجوں کے مابین چھِڑنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد طرابلس میں سکیورٹی کوسخت کردیا گیاہے۔عبوری قومی کونسل (این ٹی سی) نے ہفتے کو بتایا کہ دارالحکومت سے قذافی کے وفادار مسلح لوگوں کا صفایا کرنے کی غرض سے اس کی فوجیں گھر گھر تلاشی کا کام کر رہی ہیں۔جمعے کو عبوری حکومت اور قذافی کی حامی فورسز کے درمیان طرابلس میں ہلکے ہتھیاروں کی تیز لڑائی بھڑک اٹھی، جو کہ اگست میں دارالحکومت میں این ٹی سی کے کنٹرول سنبھالنے کے بعداب تک کا پہلا بڑا تصادم ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ مار دھاڑ کا یہ واقعہ قذافی کیحق میں ریلی نکالنے کیلیے جمع ہونے والے افراد کی طرف سے گولیاں چلانے کے ساتھ شروع ہوا۔ہفتے کے ہی روز مسٹر قذافی کےآبائی گاں سرت میں این ٹی سی کیمسلح افراد نیچند مزاحمتی علاقوں میں لڑائی کا کھل کر جواب دیا۔