لیبیا سے کوئی بڑا قافلہ نائیجر میں داخل نہیں ہوا

Libya

Libya

معمر قذافی کی حامی فورسز پر مشتمعل ایک بڑے قافلے کے ہمسایہ ملک نائیجر میں داخل ہونے کے بارے میں معتضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ نائیجر میں تین اعلی عہدے داروں نے منگل کی شب ان خبروں کی تردید کی کہ 200 سے زائد گاڑیاں لیبیا سے نائیجر پہنچی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صرف تین گاڑیوں نے سرحد عبور کی ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے نائیجر کے وزیر قانون کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نائیجر میں داخل ہونے والا قافلہ زیادہ سے زیادہ تین گاڑیوں پر مشتمل تھا اور تمام افراد غیر مسلح تھے۔ تاحال صرف مسٹر قذافی کی سکیورٹی بریگیڈوں کے سربراہ منصور دھاو اور ان کے کئی ساتھیوں کے نائیجر پہنچنے کی تصدیق ہو سکی ہے۔نائیجر کے صدر کے چیف آف اسٹاف نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ دھاو کو جس عمارت میں منتقل کیا گیا ہے اس کی مسلسل کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی گاڑیاں جن میں سابق قذافی حکومت کے اعلی رہنما سوار ہیں نائیجر کے دارالحکومت کی جانب بڑھ رہی ہیں، تاہم انھوں نے بتایا کہ مسٹر قذافی خود اس قافلے کا حصہ نہیں ہیں۔