لیبیا سے10ہزار میزائل غائب ،نیٹو کی تشویش

libya

libya

لیبیا میں دس ہزار سے زائد میزائل غائب ہوگئے، نیٹو کا کہنا ہے کہ میزائل القاعدہ کے ہاتھ لگ جانے کا خطرہ ہے۔  عرب ٹی وی کے مطابق جرمن اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں نیٹو حکام نے تسلیم کیا ہے کہ لیبیا میں لڑائی کے دوران غائب ہونے والے دس ہزار میزائلوں میں سات ہزار سام میزائل ہیں۔
جرمن اخبار کے مطابق نیٹو حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ میزائل القاعدہ کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔ ادھر قذافی کے آبائی گاں سے سرت سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ باغیوں کی عبوری حکومت نے الٹی میٹیم دیا تھا کہ دو روز میں سرت شہر خالی کردیا جائے بصورت دیگر حملہ کیا جائیگا۔