لیبیا میں سفارتخانے پر حملہ ، ہلیری نے ریپبلکن کے الزام مسترد کر دئیے

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے لیبیا میں سفارتخانے پر حملے کے معاملے کو دبانے کے ریپلکن پارٹی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

واشنگٹن سینیٹ کی امور خارجہ کی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے گزشتہ برس گیارہ ستمبر کو بن غازی میں امریکی سفارتی مشن پر حملے کے معاملے پر اپنا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا سفیر سوسن رائس اور حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات میں ذرہ برابر سچائی نہیں۔

وزیر خارجہ کلنٹن سینیٹر رون جانسن کے سوال پر غصے میں آ گئیں اور اپنا مکا میز پر مارتے ہوئے کہا کہ حملے کے فوری بعد کوئی بات واضح نہ تھی۔ وزیر خارجہ کلنٹن نے کہا حملے میں ملوث ملزم سزا سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔ واضع رہے کہ بن غازی حملے پر محکمہ خارجہ کی انکوائری میں وزیر خارجہ کو بری الذمہ قرار دیا تھا۔