لیبیا میں قذافی کے ایک گڑھ پر حملے کی تیاری مکمل

libya

libya

لیبیا میں قذافی مخالف فورسز نے کہا ہے کہ وہ سابق رہنما کے ایک گڑھ بنی ولید کا محاصرہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ملک کی عبوری قومی کونسل (این ٹی سی) نے معمر قذافی کی حامی فورسز کے زیر قبضہ علاقوں میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کونسل کا ساتھ دیں۔این ٹی سی نے تمام مخالفین کو ہتھیار ڈالنے کے لیے دی گئی مہلت میں آئندہ ہفتہ تک توسیع کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی افواج کو شہری آبادی والے علاقوں کا محاصرہ نہیں کرنا پڑے گا۔اتوار کو اٹلی کے وزیر خارجہ فرانکو فراتینی نے قذافی دور کے تمام فوجی افسران کے صفائے کی مخالفت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ لیبیا اور عالمی برادری عراق میں ہونے والی بڑی غلطی کو نا دہرائیں۔2003 میں صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے بعد امریکہ اور عراق نے ملک میں فوج کو تحلیل کر دیا تھا، جس کے بعد بڑی تعداد میں عراقی سڑکوں پر نکل آئے اور بعض پرتشدد کارروائیوں میں بھی شامل ہو گئے تھے۔فراتینی نے لیبیا کی نئی حکومت میں شدت پسند عناصر کی شمولیت کی کسی کوشش کو ناکام بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔