طرابلس: لیبیا کے سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ نیٹو حملوں کے باوجود باغیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ سرکاری ٹی وی پر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ نیٹو حملوں کے باوجود لیبیا کو سرکش عناصر سے نجات دلائیں گے۔ دوسری جانب باغیوں نے زلتان کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے کہا ہے رمضان المبارک میں بھی آمریت کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔