لیبیا کے صحرا میں قذافی کی تلاش، مذاکرات ناکام ہوگئے

gaddafi

gaddafi

طرابلس: لیبیا میں باغی فورسز کا کہنا ہے کہ ریگستانی قصبے بنی ولید میں موجود معمر قذافی کے حامیوں سے بات چیت ناکام رہی ہے۔عبوری حکومت کی حامی فوج نے قصبے کا تین جانب سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔
مذاکرات کار عبداللہ کینچل کا کہنا ہے کہ قذافی کے حامیوں سے بات چیت ناکام رہی ہے اور اب دوبارہ بات نہیں ہوگی۔ میں اب اس مسئلے کے حل کی ذمہ داری فوجی کمانڈر پر چھوڑتا ہوں۔ طرابلس کے جنوب مشرق میں واقع بنی ولید ان چار شہروں یا قصبوں میں سے ہے جو اب بھی کرنل قذافی کے حامیوں کے قبضے میں ہیں۔ ان میں بنی ولید کے علاوہ جرفعہ، صبحا اور قذافی کی جائیپیدائش سرت شامل ہیں۔
معمر قذافی کے مخالف ایک مذاکرات کار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ بنی ولید کے عوام کو علاقہ چھوڑنے نہیں دیا جا رہا اور انہیں خدشہ ہے کہ یا انہیں انتقاما ہلاک کر دیا جائے گا یا بطور انسانی ڈھال استعمال کیا جائے گا۔