لندن : ( جیو ڈیسک) برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ امریکی حریف لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف انیس اپریل کو لاس ویگاس میں شیڈول ری میچ میں غلطیاں نہیں ہونگی جس کے لیے سخت تیاری کررہا ہوں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف چیمپیئن عامر خان نے بتایا کہ لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف پہلے مقابلے میں غلطیاں ہوئیں لیکن میچ انھوں نے ہی جیتا تھا۔
برطانوی باکسر کہتے ہیں کہ ری میچ کی تیاری کے لیئے وہ اپنے کوچ فریڈی روچ کے ساتھ فلپائن کے تربیتی دورہ پر اگلے ہفتے روانہ ہونگے جہاں سخت ٹریننگ کی جائیگی۔ عامر خان نے مزید کہاکہ امریکی حریف کے خلاف فائٹ سال دوہزار گیارہ کا بہترین مقابلہ تھا۔ اس مرتبہ کھوئے ہوئے ٹائٹلز واپس برطانیہ آئیں گے۔