ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں لیویز اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج، سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ لیویز اہلکاروں پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے اور دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں۔
انہوں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ الطاف حسین نے صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لیا جائے۔