لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں حضرت لعل عیسن کے عرس پر موت کے کنوئیں میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے خواجہ سرا جاں بحق ، بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔لیہ کی تحصیل کروڑ میں میلے کے دوران موت کے کنویں میں بم دھماکا اس وقت ہوا جب شو میں خواجہ سرا اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
دھماکے سے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے تحصیل ا سپتال کروڑ پہنچا گیا ہے ، سول ڈیفنس اور پولیس ٹیموں کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔ کچھ روز قبل میلے کے انعقاد کے خلاف کروڑ کی مختلف سرکاری عمارتوں پر دھمکی آمیز تحریریں بھی آویزاں کی گئی تھیں جس کے باوجود انتظامیہ نے میلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔