مائیکل جیکسن کیس، وکلا کے دلائل مکمل

Murray

Murray

امریکہ کے پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی موت کے مقدمے میں وکلا نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ مائیکل جیکسن کے معالج اور مقدمے کے مرکزی ملزم ڈاکٹر کونریڈ مرے پر غیر دانستہ قتل کا الزام ہے جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔
وکیلِ استغاثہ نے حتمی دلائل میں کہا کہ ڈاکٹر مرے نے مائیکل جیکسن کو درد دور کرنے والی طاقتور دوا دینے کے بعد لاپرواہی کی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی جبکہ ڈاکٹر مرے کے وکیل کا مقف ہے کہ مائیکل جیکسن کے اپنے اعمال کی ذمہ داری ان کے معالج پر ڈالی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ جمعہ کو امریکی جیوری فیصلے پر سوچ بچار کرے گی۔