مادھوری ڈکشت رنبیرکپور کیساتھ آئٹم سونگ کریں گی

Madhuri Ranbir

Madhuri Ranbir

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت رنبیر کپور کے ساتھ آئٹم سونگ کریں گی۔

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کا ایک دو تین کرنا کسے یاد نہیں۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ بھی کبھی مادھوری کے ساتھ ڈانس کرتے نظرآئیں۔ اب آگیا ہے وہ وقت جب ان کی خواہش پوری ہو جائے۔

رنبیر اپنی فلم برفی کی پروموشن کیلئے رئیلٹی شو میں گئے جہاں مادھوری ڈکشت نے ان کے ساتھ ڈانس کیا لیکن رنبیر نے اس پر بس نہیں کیا اور دھک دھک گرل کو آفر کرڈالی کہ وہ ان کی نئی فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں ایک آئٹم سونگ کر لیں۔ مادھوری نے سوچنے کاکہہ دیا مگر رنبیر کی ضد کے آگے ہار مان لی۔