ہالی وڈ کے مہشور اداکار۔ مارلن برانڈو 1924 ء میں پیدا ہوئے۔ جنہوں نے گاڈ فادر اور آن دی واٹرفرنٹ میں یاد گار کردار کیے۔برانڈو نے فلموں میں ادا کاری کا آغاز سن انیس سو پچاس میں دی مین سے کیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک چھبیس سالہ مفلوج مریض کا کردار ادا کیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس کردار کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنیکے لیے انہوں نیایک ماہ تک ایک ہسپتال میں بستر پر گزارہ۔ اے سٹریٹ کار نیمڈ ڈیزائر میں ووئن لی کے مقابل سٹینلے کوالسکی کے کردار کے لیے وہ یکے بعد دیگرے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے بہترین اداکار نامزد ہوئے۔
انہیں پہلا آسکر ایوارڈ سن انیس سو چون میں بننے والی فلم آن دی واٹر فرنٹ میں ایک باکسر کا کردار ادا کرنے پر ملا۔سن انیس سو تریپن میں بنائی جانے والی دی وائلڈ ون بھی تھی جس میں برانڈو نے بدمعاشوں کے سرغنہ کا کردار کیا تھا۔ لیکن سن انیس سو بہتر میں بننے والی کلاسک فلم دی گاڈ فادر میں مافیا کے سرغنہ ڈان کار لیانے کے کردار نے ان کی شہرت کو آسمانوں تک پہنچا دیا۔لاس اینجلس میں 2004ء کو ان کا انتقال ہوا۔