پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے ایلچی مارک گراسمین کے پاکستان کے دورے کا مقصد واشنگٹن اور اسلام آباد میں جاری کشیدگی ختم کرانا اور افغانستان میں استحکام پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ امریکی ایلچی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم گیلانی اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔