پاکستان (جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم اور امریکا نمائندہ خصوصی کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی استحکام کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزرا رحمان ملک، نوید قمر، عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے امریکی نمائندہ خصوصی کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مذید مستحکم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔