ماسٹر بلاسٹر سچن ٹندولکر نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

tendulkar

tendulkar

بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے دنیائے کرکٹ میں ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پندرہ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ ایک سو بیاسی ویں ٹیسٹ کی دو سو ننانوے ویں اننگز میں انجام دیا ہے۔
بھارت میں دیوتا سمجھے جانے والے اڑتیس سالہ کرکٹر ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور ڈبل سنچری کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ دنیائے کرکٹ کے واحد بیٹسمین بھی ہیں جن کے پاس بیک وقت ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انھوں نے پندرہ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔