ماسکو (جیوڈیسک) ایک روسی ائر لائن کا مسافر بردار طیارہ دارالحکومت ماسکو میں رن وے سے پھسل کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ حادثے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ماسکو وزارت داخلہ کے مطابق طیارہ ماسکو کے ونکوو ہوائی اڈے کے رن وے سے پھسل کر سڑک پر پہنچ گیا اور دو ٹکڑے ہو گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
جہاز میں عملے کے آٹھ میں سے چار ارکان ہلاک ہو گئے۔ طیارہ ریڈ ونگز نامی کمپنی کی ملکیت ہے اور چیک ریپبلک سے آ رہا تھا۔ طیارے کے سڑک پر آ جانے سے ٹریفل معطل ہو گئی۔ ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔