ماسکو: پیوٹن نے صدارت کی تیسری مدت کے لئے حلف اٹھا لیا

vladimir putin

vladimir putin

ماسکو: (جیو ڈیسک) روس کے سابق وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ولادی میر پیوٹن اس سے قبل دو مرتبہ روس کے صدر رہ چکے ہیں۔ تیسری مدت کے لئے صدر منتخب ہونے سے پہلے انھوں نے چار سال تک وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دئیے۔

وہ دو ہزار اٹھارہ تک روس کے صدر رہیں گے۔ پیوٹن کے صدر منتخب ہونے پر حزب اختلاف نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز ہزاروں افراد نے ماسکو میں پیوٹن کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صدارتی انتخاب دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا۔