ہالی ووڈ (جیوڈیسک) میلبورن ہالی ووڈ اداکارہ ماڈل کم کورشن نے کہا کہ ماضی میں کی ہوئی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی بھی رشتے کی بنیاد بھروسہ اور خوشی ہوتی ہے، خوشی کا احساس اور سکون نہ ہو تو رشتہ نہیں چل سکتا، ان کی باسکٹ بال کھلاڑی کرس ہیمپریز سے علیحدگی کی بھی وجہ یہی تھی کہ ان دونوں میں باہمی تعاون نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ غلطیاں انسان کو بہت بڑا سبق سکھاتی ہیں، غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہئے بلکہ ان سے سبق سیکھ کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریپر کینائے ویسٹ نے ان کی غیر منظم زندگی میں توازن لانے میں ان کی بہت مدد کی ہے، وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں، کینائے کی وجہ سے ان کی زندگی میں ٹھہرا آیا ہے جو ضروری تھا وہ اب اپنے لئے وقت نکالتی ہیں جو وہ پہلے نہیں نکالتی تھی اور چھٹیوں میں اچھی جگہوں پر سیر و تفریح کرنے جاتی ہے اور خوب انجوائے کرتی ہیں۔