مالدیپ کے معزول صدر محمد نشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے استعفی بندوق کی نوک پر لیا گیا۔ نشید کے مطابق ان کے خلاف بغاوت ہوئی۔ دارالحکومت مالے میں پریس کانفرنس کے دوران معزول صدر محمد نشید نے کہاکہ ملک کو بحران سے بچانے کیلئے لازمی ہیں کہ صفاف و شفاف انتخابات کا علان کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر دو ماہ کیلئے نگراں حکمران بن جائیں اور دوماہ کے دوران انتخابات کے بعد حکومت منتخب نمائندوں کے حوالے کی جائے۔ نشید نے کا کہنا تھا کہ مسلح پولیس اور فوجی اہلکاروں نے بغاوت کر کے بندوق کی نوک پر انہیں استعفی دینے پر مجبور کیا تھا۔