امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر اوبامہ نے کانگریسی رہنماوں سے ملاقات کی بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے کہا کہ ٹیکس میں اضافے اور اخراجات میں کٹوتی کے حوالے سے کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور انہیں امید ہے کہ معاملے کے حل کیلئے کسی معاہدے پر جلد اتفاق ہوجائے گا۔
انہوں نے فیصلے تک پہنچنے سے پہلے ایوان چھوڑنے کانگریسی رہنماؤں کی سرزنش بھی کی۔