اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر محمد کامران شہزاد نے کہا ہے کہ بینکاری اور مالیاتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کلیدی اہمیت کے پیش نظر مالیاتی نظام کی مستقل حفاظت کے انتظام کی ضرورت ہے۔ کراچی میں ساتویں انٹرنیشنل انفارمیشن سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ موثر انفارمیشن سسٹم سیکیورٹی کے لئے منظم، واضح اور دستاویزی سیکیورٹی پالیسیاں، معیارات اور گائیڈلائنز بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک بینکوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق رہنما اصول اور ہدایات جاری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دس ہزار شاخوں سے زائد بینکنگ نیٹ ورک میں سات ہزار سے زائد ریئل ٹائم آن لائن برانچز ہیں۔انھوں نے بتایا کہ چار ہزار آٹھ سو اے ٹی ایمز اور چالیس ہزار سے زائد پوائنٹ آف سیل مشینوں کے علاوہ تیرہ لاکھ سے زائد کریڈٹ کارڈز اور ایک کروڑ دس لاکھ ڈیبٹ کارڈ زیر گردش ہیں۔